65947 سے زائد عازمین کیلیے رہائش گاہیں کرائے پر حاصل کرلی گئیں

65947 سے زائد عازمین کیلیے رہائش گاہیں کرائے پر حاصل کرلی گئیں


ایکسپریس July 12, 2012
65947 سے زائد عازمین کیلیے رہائش گاہیں کرائے پر حاصل کرلی گئیں

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت65947 سے زائد عازمین حج کیلیے رہائش گاہیں کرائے پر حاصل کرلی ہیں جبکہ دیگر تمام عازمین حج کی رہائشی سہولتوں کیلیے مزید17عمارات کرائے پر حاصل کی جائیں گی،وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پالیسی 2012 پر شفاف انداز میں عمل درآمد ہورہا ہے ، عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلیے حج پروازوں کا آغاز17ستمبر سے شروع ہوکر نومبر کے آخر میں مکمل ہوجائیگا

انھوں نے بتایا کہ1985حج گروپ آرگنائزرز کی چھان بین15جولائی تک مکمل ہوجائیگی، پاکستان نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ حج کوٹے میں10ہزار عازمین کا اضافہ کیا جائے تا کہ زیادہ تعداد میں پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں