ازبکستان میں ماں نے3سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرےمیں پھینک دیا

چڑیا گھرکے عملے نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کوپنجرے سے نکال لیا

سرکی چوٹ کے باعث اسپتال میں داخل بچی کی حالت تسلی بخش ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

ISLAMABAD:
ازبکستان کے چڑیا گھرمیں خاتون نے3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے چڑیا گھرمیں ایک خاتون نے اپنی3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا۔یہ منظردیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں۔


بچی کے پنجرے میں گرنے کے بعد ریچھ بچی کے پاس پہنچا لیکن چڑیا گھرکے عملے نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اوربچی کونکال لیا۔بچی کوسرمیں چوٹ لگنے کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی حالت بہتربتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بچی کی ماں کو قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ بچی کی ماں کو15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔بچی کوپنجرے میں پھینکنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
Load Next Story