دوست کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار

جھوٹا کالر پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکا


ویب ڈیسک February 03, 2022
جھوٹا کالر پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکا ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: شاہدرہ کے علاقے میں ملزم نے دوست کی رقم ہتھیانے کے لیے خود ساختہ ڈکیتی کارروائی کا سارا ڈرامہ رچایا اور ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کردی۔

جھوٹا کالر پولیس کو زیادہ دیر چکما نہ دے سکا، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر پولیس کو کالر پر شک ہوا، شاہدرہ چوکی یوسف شہید پولیس نے کارروائی کرتے جھوٹی 15 کی کال کرنے والے کے گھر سے رقم 6 لاکھ برآمد کرلئے۔

ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے، بروقت کارروائی پر انچارج شاہدرہ چوکی یوسف شہید سب انسپکٹر ذوالقرنین اور ٹیم کو شاباشی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں