اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے

اداکارہ نے اپنے والد کے دائمی سکون اور مغفرت کے لیے دعا کی


ویب ڈیسک February 03, 2022
اداکارہ نے اپنے والد کے دائمی سکون اور مغفرت کے لیے دعا کی فوٹوسوشل میڈیا

MADRID: پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے۔

اداکارہ نے اپنے والد کے ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔

شگفتہ اعجاز نے والد کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ''تم جو گئے تو جیسے، میرے بازو ہی ٹوٹ گئے''۔

اداکارہ نے اپنے والد کے دائمی سکون اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا پر دیگر فنکار اور صارفین بھی اداکارہ کے والد کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔