خیبرپختون خوا کے 3 بڑے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا


ویب ڈیسک February 03, 2022
لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا . فوٹو : فائل

لاہور: خیبرپختون خوا کے 3 بڑے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 نئے مریض داخل ہوئے، آئی سی یو میں 4 مریض داخل ہیں جس کے بعد تعداد 71 ہوگئی۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے 5 نئے مریض داخل ہوئے، کورونا کے 9 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی۔

اس کے علاوہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے نئے 15 نئے مریض داخل ہیں جب کہ 10 کورونا کے مریض وینٹیلٹرز پر ہیں جس کے بعد تعداد 51 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں