بھارت میں ہندو انتہا پسندی ایک اورکالج میں باحجاب طالبات کوروک دیا گیا

امتحانات قریب ہونے کے باوجود پرنسپل نے طالبات کوکلاس اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی


February 03, 2022
کرناٹک میں طالبات کے حجاب لینے کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

JAKARTA: بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اورسرکاری کالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہاپسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک اورکالج میں حجاب کرنے والی طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینی کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔



کرناٹک میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ حجاب پرپابندی کیخلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں