کینیڈا جاپان اور برطانیہ میں شدید برفباری 40 افراد ہلاک

مشرقی کینیڈا میں نظام زندگی بری طرح متاثر، جاپان میں 12 افراد ہلاک، 1650 زخمی


News Agencies/AFP February 17, 2014
برفانی طوفان سے اونٹاریو میں 24 افراد ہلاک، مشرقی کینیڈا میں نظام زندگی بری طرح متاثر، جاپان میں 12 افراد ہلاک، 1650 زخمی. فوٹو: اے ایف پی

کینیڈا، جاپان اوربرطانیہ میںشدید برفباری سے 40افراد ہلاک ہوگئے جبکہ صرف جاپان میں 1650افراد زخمی ہوگئے۔

نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ شمالی یورپ اورشمالی امریکاکے موسم کاتعین کرنے والااہم سسٹم بدل رہاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان سے کینیڈامیں تباہی جاری ہے۔ کینیڈاکے صوبے اونٹاریو میں 24 افرادہلاک ہوگئے۔ مشرقی کینیڈامیں نظام زندگی بری طرح متاثرہوا ہے۔ جاپان میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ ہوائی اورزمینی ٹریفک تعطل کاشکار ہے۔

ٹوکیو میں گذشتہ ہفتے آنے والے برفانی طوفان کے باعث 27 سینٹی میٹربرف پڑی ہے جوکہ 45سال کے بعدشدید ترین برف باری ہے۔ ادھربرطانیہ میںشدید برفباری سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں جہاں ایک روزقبل پھسلن کے باعث تقریباً 100گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، تاحال ہائی وے کوکلیئر نہیںکیا جاسکا۔ ایک تحقیق کے مطابق موسم بدلنے والے جیٹ اسٹریم سسٹم نے ایک لمباراستہ اختیار کیاہے جس کی وجہ سے موسم طویل مدت کے لیے ایک جیسارہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں