مری میں سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار روپے کی نقدی،4 بڑی بیٹریاں، اور 3 گاڑیوں کے ٹائر برآمد ہوئے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک February 03, 2022
ملزمان نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

کراچی: سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اور ٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں جہانزیب، عامر جاوید، ساجد حسین اورراشد علی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار روپے کی نقدی،4 بڑی بیٹریاں، اور 3 گاڑیوں کے ٹائر برآمد ہوئے ہیں، جب کہ ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان مختلف مقامات پر پارک گاڑیوں سے ٹائر اور بیٹریاں چراتے تھے۔

ایس پی صدر طارق محبوب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں