اسلام آباد میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور7 زخمی
ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع کی بنا پرپیش آیا، پولیس
PARIS:
تھانہ بھارہ کہو میں اراضی کے تنازع کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
پہلے واقعے میں دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔
واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع کی بنا پرپیش آیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔
بعدازاں تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ایک اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص کو زمین کے تنازع پر قتل کردیا گیا۔
واقعہ انگوری روڈ پرفائرنگ پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق متقول کی لاش اور زخمیوں کو پولیس کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بعد ازاں پولیس نے 03 افراد کو حراست میں لیا، جن کی شناخت راجہ رضی کے بیٹے راجہ سحربان، محمد عدنان اور محمد آصف کے ناموں سے ہوئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جو واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہیں۔