الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
عمران خان بطور وزیراعظم لاوراث بچیوں کے تحفظ اور قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہوئے، درخواست
کراچی:
کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ اشفاں لطیف نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاشانہ ویلیفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کاشانہ ویلفیئر ہوم کی لاوراث بچیوں کے مبینہ جنسی کاروبار اور اقرا نامی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا تذکرہ کیا۔
افشاں لطیف نے لکھا کہ جب انہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں کاشانہ ویلفیئرکی ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے ناکام ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے کاشانہ ویلفیئر کی بچیوں کے تحفظ اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی۔