مشیر احتساب کی ایف آئی اے کو اہم کیسز کی تحقیقات بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھنے کی ہدایت

مشیر احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر کا دورہ کیا

بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی کی ضابطہ فوجداری کیسز کو قوانینِ کے مطابق حل کرنے کی بھی ہدایت (فوٹو ایکسپریس)

BERLIN:
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اہم نوعیت کے کیسز کی تحقیقات بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر کا دورہ کیا۔


اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے مشیر برائے احتساب کو چینی، پیٹرولیم اور دیگر اہم نوعیت کے کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منی لانڈرنگ اور انٹرنیشنل کیسز کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

ڈایریکٹر ایف آئی اے نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی مشیر برائے احتساب کو آگاہ کیا۔

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے ایف آئی اے کو اہم نوعیت کے کیسز اور انکوائریز کسی دباؤ کے بغیر جاری رکھنے اور فیڈرل کورٹس کے لئے ضابطہ فوجداری کیسز کو قوانینِ کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔
Load Next Story