محکمہ داخلہ سندھ راؤ انوار سمیت کسی بھی پولیس افسر کا ریکارڈ نیب کو فراہم نہ کرسکا

نیب نے محکمہ داخلہ سندھ سے یکم فروری تک پولیس افسران کا ریکارڈ طلب کیا تھا

نیب نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق انکوائری رپورٹ بھی طلب کی تھی (فوٹو، فائل)

کراچی:
محکمہ داخلہ سندھ نے نیب کو تاحال سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر پولیس افسران کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

قومی احتساب بیورو کے ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ داخلہ سندھ سے یکم فروری تک پولیس افسران سے متعلق ریکارڈ طلب کیا، جو تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔


نیب نے جن افسران کا ریکارڈ طلب کیا اُن میں الطاف حسین لغاری، فہیم احمد فاروقی، نیئر الحق، دوست محمد منگریو، ڈی ایس پی زاہد حسین، ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ، ایس پی غلام مرتضی بھٹو، ایس پی ٹریفک نثار احمد چنہ، سابق ایس پی فاروق اعظم، ایس پی یعقوب عالمانی، ایس پی غلام سرور ابڑو، خالد مصطفی کورائی اور راجہ محمد ارشد شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق انکوائری رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ علاوہ ازیں ایس پی طاہر نورانی اور کامران راشد سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی۔
Load Next Story