امریکا نے سعودی عرب کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز مالیت کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے،پینٹاگون


ویب ڈیسک February 04, 2022
امریکا اردن کو ایف 16 طیارے اوراس سے منسلک آلات فروخت کرے گا:فوٹو:فائل

LONDON: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات امریکا سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4.21 بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں