امریکا نے سعودی عرب کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز مالیت کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے،پینٹاگون

امریکا اردن کو ایف 16 طیارے اوراس سے منسلک آلات فروخت کرے گا:فوٹو:فائل

LONDON:
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کوہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔


پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات امریکا سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4.21 بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے۔
Load Next Story