چاکلیٹ سے بنا خونخوار چیتا سوشل میڈیا پروائرل

چاکلیٹ سے بنے چیتے کے ساتھ اس کا بچہ بھی ہے


ویب ڈیسک February 04, 2022
سوئٹزرلینڈ کے شیف نے چینی سال کے آغازپرچاکلیٹ کا چیتا تیارکیا:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: چیتے کودیکھ کرخوف کا احساس ہوتا ہے لیکن ایک چیتا ایسا بھی ہے جوسوشل میڈیا پرمقبول ہوگیا۔

سوئٹزرلینڈ کے ایک شیف نے چاکلیٹ سے بنایا خوانخوار چیتا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

چاکلیٹ سے نت نئے شاہکار تخلیق کرنے والے سوئس شیف نے چاکلیٹ سے چیتا نئی چینی سال کے آغازپربنایا ہے۔ چاکلیٹ کے چیتے کوحقیقت سے قریب تردکھانے کے لئے کھانے کے قابل رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چیتا اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ اس کا بچہ بھی ہے۔

چاکلیٹ سے چیتا بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پراب تک 3.7 ملین مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اوراسے 393 لائیکس مل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں