لاہور میں خواتین کے ساتھ ون ویلنگ کرنے والا ٹک ٹاکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ گرفتار

ملزم نےخواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔

ملزم نےخواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔

MULTAN:
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر مشہور ون ویلر اور ٹک ٹاکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شفیق آباد ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کیا ۔


ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے اور ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ون ویلر کی گر فتاری پر اہل علاقہ نے بھی ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی ۔

گرفتار کرنے پر ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی۔ ملزم لاہور کی مختلف شاہراؤں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔ ملزم نے خواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

Load Next Story