بگ تھری معاملے پر ایک ماہ میں حکمت عملی تیار کرلیں گے نجم سیٹھی
پاکستان کے مفاد کے لئے ہم سب ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ان کے پاس ایک ماہ ہے اور اس سلسلے میں بورڈ کے سابق سربراہان سے مشاورت کی جارہی ہے۔
لاہور میں سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کے لئے ہم سب ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، ہم کرکٹ کی بہتری اور ملکی وقار کے لئے سب سے مشورے کریں گے، اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہان سےمشاورت کی جارہی ہے اور توقیر ضیا سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بگ تھری کےمعاملے پرحکمت عملی بنانےکے لئے پاکستان کے پاس ایک ماہ کاوقت ہے اور وہ مختلف بورڈز سے بات چیت کے لئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں تاہم وہ ابھی اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتا سکتے۔
اس موقع پر توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ پر پچھلے 10سال سے مشکل دوراہے پر کھڑی ہے لیکن پاکستان کوکرکٹ سےکوئی نہیں نکال سکتا تاہم کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہتےجس سےپاکستان کونقصان ہو، وہ سمجھتے ہیں کہ جو بھی پی سی بی کا چیئرمین بنےاسےمعاملات کے حل کے لئے مکمل وقت دیا جائے، نجم سیٹھی قابل آدمی ہیں،ان کی قابلیت پرکوئی شک نہیں پھر نجانے کیوں انہوں نے چیئرمین کی ذمہ داری کیوں لی۔