ملکی برآمدات میں 187 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال اب تک 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، مشیر تجارت


ویب ڈیسک February 04, 2022
رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، مشیر تجارت۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ماہ جنوری میں گزشتہ مالی سال جنوری کے مقابلے میں برآمدات میں 18.7 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال جنوری میں 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات تھیں، جب کہ رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

مشیر تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 14 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر برآمدات تھیں، جب کہ رواں مالی سال اب تک 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں کمی کا رجحان بھی نظر آرہا ہے، دسمبر 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کی کمی ہوئی، دسمبر میں درآمدات 7 ارب 58 کروڑ ڈالر کی تھیں، اور جنوری 2022 میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں، جب کہ جنوری 2021 میں 4 ارب 80 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی درآمدات تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں