لاڑکانہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمر خاتون ملازمہ کے ہاتھوں قتل
ملازمہ نے اپنے شوہر اور رشتے دار کے ساتھ مل کر معمر خاتون کو قتل کیا اور 10 تولہ زیورات ونقدی لوٹی، پولیس
QUETTA:
پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمر خاتون کو گھر کی ملازمہ نے قتل کردیا۔
ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق لاڑکانہ پولیس ہیڈ کواٹر میں رہائش پذیر خاتون زیبل چانڈیو کو گھر کی ملازمہ نے اپنے شوہر اور رشتے دار کی مدد سے مبینہ طور پر قتل کردیا، تاہم پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے معمر خاتون کو قتل کرکے لوٹے ہوئے 10 تولہ زیورات اور نقدی برآمد کرلی۔
ایس ایس پی لاڑکانہ نے بتایا کہ مقتولہ زیبل ضعیف خاتون تھیں اور صبح کے وقت گھر میں اکیلی ہوتی تھیں، گھر کی ملازمہ گلشاد نے ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، اور اپنے شوہر منورعباسی اور رشتے دار وسیم عباسی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی، اور اس دوران ضعیف خاتون کا چہرہ، ہاتھ اور پاؤں ماسکنگ ٹیپ سے باندھ دیئے، بدقسمی سے دم گھٹنے کے باعث معمر خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے اور قانون کی گرفت سے بچنے کے لئے ملازمہ گلشاد کو بھی چارپائی سے باندھ دیا اور چلے گئے، تاہم تفتیش میں تینوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزمان کو ضروری کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔