پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا

نئے شیڈول میں لاہور میں ہونے والے ون ڈے اور ٹی 20 میچز راولپنڈی منتقل کردیئے گئے

آسٹریلیوی ٹیم دورہ پاکستان میں 3ٹیسٹ،3 ون ڈے اورایک ٹی20 کھیلے گی:فوٹو:فائل

ISTANBUL:
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ لاہور میں ہونے والے ون ڈے اور ٹی 20 میچز راولپنڈی منتقل کردیئے گئے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹرپر جاری کئے گئے نئے شیڈول کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔

پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔


پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز اورایک ٹی 20 میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ون ڈے 29مارچ ، دوسرا 31 مارچ اورتیسرا 2 اپریل کوکھیلا جائے گا۔



مہمان ٹیم5 اپریل کوسیریز کا واحد ٹی 20میچ کھیل کروطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

میچز کے مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک مسائل کے باعث کی گئی۔
Load Next Story