بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

سرکاری اعداد وشمار کے مقابلے میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کئی گنا زیادہ ہے، ماہرین

اسپتال اور شمشان گھاٹ بھر گئے، فوٹو: فائل

LONDON:
بھارت میں مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث کورونا سے ہونے ولی ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت ميں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والے سب سے بڑے 3 ممالک میں بھارت کا شمار بھی ہوتا ہے۔

مودی کی سرکار کی غیر سنجیدگی اور ناقص کارکردگی کے باعث بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ یہ سرکاری اعداد و شمار ہیں البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی حقيقی تعداد اس سے کئی گنا زيادہ ہے۔


حال ہی میں بھارت میں کیے گئے ایک آزاد سروے میں گزشتہ برس کے وسط تک ہی کورونا سے ہلاکتوں تعداد 3 ملين تک پہنچ چکی تھی تاہم مودی سرکار نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔

یہ رپورٹ اس وقت مرتب کی گئی تھی جب بھارت میں اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ نہیں بچی تھی اور آکسیجن کی شدت قلت پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث فٹ پاتھ پر ہی مریضوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

بھارت ميں کورونا کی نئی قسم اوميکرون بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور صرف 48 گھنٹوں میں 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

 
Load Next Story