نواز شریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

9 رکنی بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے سے متعلق 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔


ویب ڈیسک February 04, 2022
9 رکنی بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے سے متعلق 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

ISLAMABAD: حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

پنجاب حکومت کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی صحت سے متعلق نئی دستاویز بھجوا دی گئی ہیں۔ امریکی ڈاکٹر فیاض شال نے نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں 28 جنوری کو نئی دستاویز جمع کرائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے اٹارنی جنرل کا پنجاب حکومت کو خط

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے گزشتہ روز بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ نئی دستاویزات پر بورڈ سے رائے لی جائے۔ اٹارنی جنرل آفس کے لیٹر پر محکمہ داخلہ پنجاب نے دستاویزات محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھجوائیں۔

سیکرٹری اسپیشلائزڈ نے ہیلتھ ہائی کورٹ میں جمع ہونیوالی دستاویزات میڈیکل بورڈ کو بھیجوائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 9 رکنی بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے سے متعلق 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں