ہیلتھ کارڈ کا اجرا مارچ سے شروع کردیا جائے گا بلوچستان حکومت

ہیلتھ کارڈ ملنے سے عوام کو بڑی سہولت میسر آئے گی، صوبائی وزیر سماجی بہبود بشریٰ رند


ویب ڈیسک February 04, 2022
(فوٹو : فائل)

کراچی: بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ہیلتھ کارڈ مارچ سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عوام کے صحت کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔

سرطان کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود بشریٰ رند نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کا اجرا مارچ سے شروع ہوجائے گا جس سے عوام کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔

بشری رند نے کہا کہ سرطان کے خلاف شعور کو عام کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے ماہرین صحت کو سہولت ملے تو اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہیں، سرطان کے خلاف کمربستہ ڈاکٹر زاہد محمود کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

بشری رند نے مزید کہا کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈز کے لیے ہر فورم پر لڑتی ہوں، صوبے کے حقوق کے لیے آئندہ بھی لڑتی رہوں گی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں