راولپنڈی میں اسٹیج اداکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار

گرفتار شخص کو مقدمے میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے (فوٹو ایکسپریس)

QUETTA:
راولپنڈی میں اسٹیج اداکار نوید حسین کے قتل میں ملوث ملزم کی معاونت کرنے والے شخص پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے سیروز سینیما میں اسٹیج اداکار نوید حسین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ جس پر سی پی او عمر سعید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو سینیما سے فرار کرانے والے شخص افتخار شہزاد کو گرفتار کیا۔ مقدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔


ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تمام زوایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مرکزی ملزم عمران وینس ہے جس نے سینیما میں بیٹھ کر فائرنگ کی، کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ حراست میں لیا جانے والا شخص افتخار شہزاد سیروز تھیٹر انتظامیہ میں شامل ہے، جسےملزم کو بھاگنے میں معاونت پر گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افتخار شہزاد بھی قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہے۔
Load Next Story