آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی اسٹیٹ بینک

ایک ارب ڈالرز کی قسط جمعے کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی


Business Reporter February 04, 2022
یک ارب ڈالر کی قسط کے لیے آئی ایم ایف نے کڑی شرائط عائد کی تھیں (فائل فوٹو)

LONDON: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے منظور کی جانے والی ایک ارب ڈالرز قرض کی قسط موصول ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک ارب ڈالرز کی قسط جمعے کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی چھٹی قسط موصول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اس پیکج کے لیے کڑی شرائط عائد کی تھیں جس کی بنیاد پر حکومت نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر کے مختلف اشیا پر ٹیکس عائد کیا جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی

دو روز قبل وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کیے جانے والے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |