پاک سر زمین پارٹی کا بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کے وعدے پر بھروسہ کرکے دھرنا مؤخر کررہا ہوں، سربراہ پی ایس پی


ویب ڈیسک February 05, 2022
آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 18 فروری کے بعد کروں گا، مصطفیٰ کمال (فوٹو، فائل)

سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ نے 6 روز سے فوارہ چوک پر جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے وعدے پر بھروسہ کرکے دھرنا مؤخر کررہا ہوں، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 18فروری کے بعد کروں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ 11سے 18 فروری کے درمیان سندھ حکومت بلدیاتی قانون کے حوالے سے قانون سازی کرے گی اگر ایسا نہ ہوا تو 18 فروری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے وزیربلدیات سندھ کو بلدیاتی قانون سے متعلق بتا دیا ہے، سندھ حکومت آئندہ دنوں میں اُسی طرح کا قانون بنائے گی۔

پی ایس پی کی مذاکراتی ٹیم کے رکن شبیر قائم خانی نے سندھ حکومت سے بلدیاتی قانون کے حوالے سے مذاکرت کامیاب ہونے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


ادھر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ بلدیاتی قانون سے متعلق کافی باتوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال جیت گئے کیونکہ ہم نے ان کے بہت سارے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

خیال رہے کہ مصطفیٰ کمال نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی کے فوارہ چوک پر گزشتہ 6 روز سے دھرنا دیا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں