نسلہ ٹاورکیس ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

مقدمے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی مزیدوقت درکارہے،تفتیشی افسر

مقدمے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی مزیدوقت درکارہے،تفتیشی افسر ۔ فوٹو : فائل

MILAN:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے نسلہ ٹاور کی غیرقانونی تعمیرات سے متعلق مقدمے میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو نسلہ ٹاور کی غیرقانونی تعمیرات سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی مزید وقت درکار ہے، عدالت نے تحقیقات مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 10 روز کی مہلت دیتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں14 فروری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


عبوری ضمانت حاصل کرنے والوں میں علی مہدی، ایس ایم ضیا اور دیگر شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزائن ایس بی سی اے فرحان قیصر اور ڈی ڈی او ماسٹر پلان بشیر احمد خان بھی عبوری ضمانت پر رہا ہیں۔

عبوری ضمانت حاصل کرنے والوں میں بلڈرز عبد القادر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی جی او ولایت خان اور شوکت علی میمن بھی شامل ہیں، کیس میں نامزد سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی وسیم اور ندیم بشیر گرفتار ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Load Next Story