سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ

کوروناٹیسٹ 6500کے بجائے 4500 روپے میں ہوگا،گھرسے سیمیل لینے پر4800 روپے وصول کیے جائیں گے

ریپڈاینٹیجن ٹیسٹ پر3ہزاراور1500 روپے کے بجائے1200روپے وصول کیے جائیں گے ، نرخ نامہ جاری فوٹو:فائل

KARACHI/LAHORE:
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کی جانب سے کراچی کے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کے لیے کورونا ٹیسٹ کے نئے نرخ مقرر کردیے ہیں، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے شہر کے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کو کو ہدایت دی گئی ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے جانب سے جاری کردہ نرخ کی نئی قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔


اس سے قبل سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اسپتالوں اور لیبارٹیریز کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے کے بجائے ساڑھے 4 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، گھر سے سیمیل لینے کی صورت میں 7 ہزار 500 کے بجائے 4 ہزار 800 روپے کی قیمت وصول کی جائے گی ، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے جانے پر 3 ہزار اور 1500 روپے کے بجائے 1200 روپے وصول کیے جائیں گے۔

نرخ نامے کی نئی فہرست پر عملدرآمد کیلیے کمیشن کے افسران نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں کا دورہ کریں گے۔
Load Next Story