سمندر کی بند ہوائیں آج مکمل طور پر فعال ہونے کا امکان

24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع، کم سے کم پارہ 18اورزیادہ سے زیادہ 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے


Staff Reporter February 05, 2022
24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع، کم سے کم پارہ 18اورزیادہ سے زیادہ 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے فوٹو: فائل

SAN FRANSISCO: شہر میں آج سے سمندر کی بند ہوائیں مکمل طورپرفعال ہونے کا امکان ہے۔

جمعے کے روز موسم خشک رہا،زیادہ سے زیادہ پارہ 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا مطلع صاف اورخشک رہا، صبح کے وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں جبکہ دوپہر کے بعد سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں جذوی طورپربحال ہوئیں جس کی رفتار14کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے سمندری ہوائیں مکمل طورپرفعال ہوسکتی ہیں جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 18اورزیادہ سے زیادہ 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں