انڈر 19 ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ افغانستان نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 217 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔


ویب ڈیسک February 17, 2014
افغانستان کے عبداللہ عادل نے 4، شرف الدین اشرف نے 3، مسلم موسیٰ اور ہشمت اللہ شیدی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ فوٹو:آئی سی سی

انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان نے بیٹنگ اوربولنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور 50 ویں اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر آسٹریلیا کو 254 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 48 اوورز میں صرف 217 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی، افغانستان کی جانب سے محمد مجتبیٰ نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احسان اللہ 63، ہشمت اللہ شیدی57، ناصر احمد زئی 19 اور شرف الدین اشرف 13 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے جیمز بیزلے اور کیمرون نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کے بولرز نےبھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی،عبداللہ عادل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ شرف الدین اشرف نے 3، مسلم موسیٰ اور ہشمت اللہ شیدی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا، آسٹریلیا کے جیمز بیزلے 54، جارون مورگن 47، جیک دورن 45 اور ڈامائن مورٹائمر 43 رنز بناکرنمایاں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں