اسلام آباد راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی زیر زمین گہرائی210 کلو میٹر ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک February 05, 2022
فزلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ، زلزلہ پیمامرکز فوٹوفائل

ISLAMABAD: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد و پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسو کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مانسہرہ، مظفرآبادو گرد و نواح، پنڈدادن خان، جمبر اور ساہیوال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور میں 9 بجکر 18 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ گہرائی 210 کلومیٹر تھی۔

سرگودھا شہر اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں