کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے سربراہ پاک فوج

کشمیری عوام کے عزم اوردلیرانہ جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، آرمی چیف


ویب ڈیسک February 05, 2022
کشمیری عوام کے عزم اوردلیرانہ جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، آرمی چیف۔ (فوٹو : فائل)

WASHINGTON: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، اور ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کرنے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں