تھیٹر میں اداکار و ڈانسر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ملزم فائرنگ کرنے کے بعد کافی دیر موقع پر بیٹھا رہا


ویب ڈیسک February 05, 2022
فوٹیج میں ملزم کو پہلے سیدھی گولی مارتے اور پھر ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹوفائل

MELBOURNE: راولپنڈی میں سیزور تھیٹر میں اسٹیج اداکار و ڈانسر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں ملزم کو پہلے سیدھی گولی مارتے اور پھر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم فائرنگ کرنے کے بعد کافی دیر موقع پر بیٹھا رہا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی سینما میں لوگوں کی بھگڈر مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں اسٹیج اداکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

واضح رہے کہ راولپنڈی کے سیروز سینیما میں اسٹیج اداکار نوید حسین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیاتھا۔ ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کیا تھا۔

مقدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد افتخار شہزاد نے اداکار کو قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں