لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

ڈاکٹرز نے لتا منگیشکر کی حالت کو نازک قرار دے دیا


ویب ڈیسک February 05, 2022
گلوکارہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گی، ڈاکٹرز فوٹوفائل

سُروں کی ملکہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت خراب ہونے کے باعث انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

لتا منگیشکر کو گزشتہ ماہ کووڈ 19 کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی کےاسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہنے کے بعد گلوکارہ کی حالت میں تھوڑی سی بہتری آئی تھی لیکن اب ان کی حالت ایک بار پھر بگڑنے کی وجہ سے انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کورونا کیساتھ نمونیا میں بھی مبتلا

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے لتا منگیشکر کی حالت کو سیریس (نازک) قرار دے دیا۔ بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پرتت صمدانی نے لتا منگیشکر کی حالت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لتا منگیشکر کے ڈاکٹر نے ان کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا گلوکارہ کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی لتا جی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کو دعاؤں کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا تھا اور وہ تقریباً 20 روز تک وینٹی لیٹر پر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں