دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

مختصر وقت کے معاہدے کی پیشکش پر کوچ جسٹن لینگر مستعفی ہو گئے

مختصر وقت کے معاہدے کی پیشکش پر کوچ جسٹن لینگر مستعفی ہو گئے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشز سیریز میں فتح کے باوجود مختصر وقت کے معاہدے کی پیشکش پر کوچ جسٹن لینگر مستعفی ہو گئے۔


ان کی جگہ اینڈریو میک ڈونلڈز کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لینگر کو بعض سینئر کھلاڑیوں کی حمایت حاصل نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے شیڈول کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story