بھارت افغانستان اور مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں 19 جنوری کو آنے والے زلزلے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے

چند گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے، فوٹو: فائل

LONDON:
افغانستان میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی اور سری نگر تک محسوس کیے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر الزلے کی شدت 6.8 تھی اور اس کا مرکز زمین میں 209 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔ کچھ گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ مقامی لوگوں نے آفٹر شاکس کی بھی تصدیق کی ہے۔


افغانستان میں آنے والے والے زلزلے کے جھٹکے جموں کشمیر اور دہلی میں محسوس کیے گئے جہاں اس کی شدت 5.7 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں میں جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کے صوبے بدغیث میں 19 جنوری کو بھی زلزلہ آیا تھا جس میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی گھر تباہ ہوگئے تھے۔

 

 
Load Next Story