نومبر بہت دور ہے حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی مریم نواز
عوام کے مسائل پر باہمی اختلافات بھلاکر ن لیگ اور پی پی اکٹھے آگے بڑھیں گے، نائب صدر مسلم لیگ ن
AUSTIN, TEXAS:
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نومبر بہت دور ہے حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی۔
شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا، جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
بعدازاں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہم کو عوام کی مشکلات اکٹھا رکھتی ہیں، عوام کے مسائل پر باہمی اختلافات بھلاکر ہم اکٹھے ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی قیادت کی اہم ملاقات، زرداری کا شہباز سے تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ
مریم نواز نے کہا کہ جو سلیکٹڈ تھا وہ اب جانے والا ہے، جب ہم عوام کی امیدیں پوری کرنے جا رہے ہوتے ہیں تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نومبر بہت دور ہے حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی۔