وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم نے ازبک صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں


ویب ڈیسک February 05, 2022
دونوں رہنماؤں کا پاک چین اسٹریٹجک تعاون، بنیادی دلچسپی کے امور پر حمایت کا اعادہ (فوٹو ٹویٹر)

BEIJING: وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے آج ملاقاتیں کیں جبکہ کل اُن کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔

بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج کا دن بھی مصروف گزارا، وہ پہلے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تمام ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے۔

اس ظہرانے میں وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت جبکہ وفد کے ہمراہ چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں اہم عالمی امور اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت کشمیر و افغانستان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی جبکہ عالمی برادری بھی ہمارے موجودہ مؤقف کی بھرپور حمایت کررہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہانگ کانگ اور تائیوان میں جاری مسئلے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراطلاعات و نشریات نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل چین کے صدر جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، افغانستان اور پاکستان کے دیگر مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چینی صدر سے ملاقات کے بعد پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے دورۂ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چینی ہم منصب سے ملاقات کا اعلامیہ

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ اقتصادی، تجارتی تعلقات، سی پیک، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون، بنیادی دلچسپی کے امور پر حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارک باد بھی پیش کی۔

لی کی چیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی مفاد میں ہے، گزشتہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی کامیاب تقریبات نے دوطرفہ دوستی کو ایک نئی جہت دی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان صنعتی، تجارت، صحت، ڈیجیٹل اور گرین کوریڈورز کے ذریعے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کوویڈ 19 سے نمٹنے، ویکسین کی بروقت فراہمی میں پاکستان کی مدد پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی، لوگوں کی زندگیوں میں بہتری میں سی پیک کے کردار کو سراہا۔

عمران خان نے چینی ہم منصب کو کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، کثیر جہتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کا ازبکستان سے دو طرفہ پروازیں کھولنے پر زور

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت اور سیاحت کے فروغ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا، وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان اور ازبکستان کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر غور

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت اور عوامی رابطے بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات پر غور اور علاقائی امن و استحکام کےلیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تعلیم، ثقافت اور ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔



اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جب کہ دونوں رہنماوں نےعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ملاقاتوں کے دوران کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے، فواد چوہدری

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹس میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دن کا آغاز چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین سانگ ہیل سنگ سے آن لائن اجلاس سے ہوا، اس میٹنگ میں کراچی کو پانی کی فراہمی اور کے فور منصوبے پر عملدرآمد پر گفتگو ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |