وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم نے ازبک صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں

دونوں رہنماؤں کا پاک چین اسٹریٹجک تعاون، بنیادی دلچسپی کے امور پر حمایت کا اعادہ (فوٹو ٹویٹر)

BEIJING:
وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے آج ملاقاتیں کیں جبکہ کل اُن کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔

بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج کا دن بھی مصروف گزارا، وہ پہلے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تمام ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے۔

اس ظہرانے میں وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت جبکہ وفد کے ہمراہ چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں اہم عالمی امور اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت کشمیر و افغانستان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی جبکہ عالمی برادری بھی ہمارے موجودہ مؤقف کی بھرپور حمایت کررہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہانگ کانگ اور تائیوان میں جاری مسئلے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
Load Next Story