امریکا نے پاکستان کے نامزد سفیر مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی

مسعود خان جلد امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک February 05, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: امریکا نے پاکستان کے نامزد آزاد کشمیر کے سابق صدر اور تجرکار سفیر مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی ہے۔

مسعود خان جلد امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود خان کی ایگریمہ کی درخواست گزشتہ سال نومبر میں بھیجی گئی تھی، امریکا نے سردار مسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کے طور پر منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے تقرری کے معاہدے سے آگاہ کر دیا ہے، سفیر مسعود خان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے امتیاز اور اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں