نورا فتیحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہیکرز کا حملہ

ہیکنگ کی کوشش کے نتیجے میں نورا فتیحی کا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگیا تھا


ویب ڈیسک February 05, 2022
ڈانسر نے اکاؤنٹ بحال کرنے پر انسٹاگرام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا (فوٹو، فائل)

بھارت کی معروف ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے اور دوبارہ اکاؤنٹ بحال کرنے پر انسٹاگرام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہیکنگ کی کوشش کے نتیجے میں نورا کا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگیا تھا۔ ڈانسر نے اکاؤنٹ بحال ہونے پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ کسی نے ان کی انسٹاگرام آئی ڈی ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

safe

ادکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی صبح سے میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر میں نے انسٹاگرام ٹیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ مسئلہ حل کردیا۔

نورا فتیحی نے اکاؤنٹ کی بحالی اور سیکیورٹی یقینی بنانے پر انسٹاگرام انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ڈانسر کے انسٹاگرام سے اچانک غائب ہونے پر پرستار بھی تشویش کا شکار تھے۔ نورا ان دونوں دبئی میں سیر وتفریح کرکے اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں