ایوب نیشنل پارک میں پیدا ہونے والے بنگال ٹائیگرز کے بچوں کی نمائش

فیلیکس اور جولیا کو ایوب پارک جنگل ورلڈ میں آنے والے سیاح بآسانی دیکھ سکیں گے


ویب ڈیسک February 05, 2022
بنگال ٹائیگر کی نایاب نسل کے بچوں کو پبلک کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر ایوب نیشنل پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا —فوٹو

ایوب نیشنل پارک کے جنگل ورلڈ میں بنگال ٹائیگر کے پیدا ہونے والے 2 بچوں کی نمائش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بنگال ٹائیگر کے بچوں کے نام فیلیکس اور جولیا ہیں اور انہیں ایوب پارک جنگل ورلڈ میں آنے والے سیاح باآسانی دیکھ سکیں گے، شیر کے بچوں کو روزانہ 2500 سیاح دیکھ سکیں گے۔

اس حوالے سے بنگال ٹائیگر کی نایاب نسل کے بچوں کو پبلک کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر ایوب نیشنل پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی جی آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن بریگیڈئیر (ر) محمد آصف حیات نے کہا کہ دنیا میں صرف 3 ہزار 500 بنگال ٹائیگرز موجود ہیں جن میں سے 5 ٹائیگر ایوب پارک کے پاس موجود ہیں جبکہ لاہور سے بھی 8 بنگال ٹائیگرز جلد ایوب نیشنل پارک منتقل کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں