بہت جلد اقتدار میں آکر سی پیک پر کام شروع کریں گے مولانا فضل الرحمان

ہم نے 3 سال بلے کی حکومت دیکھ لی اور ان کو ملک پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک February 05, 2022
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے—فائل فوٹو

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے، تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا ملک کو ڈبو نے کے مترادف ہے اور وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے۔

ڈی آئی خان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں کہا کہ بہت جلد اقتدار میں آ کرپاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام شروع کریں گے اور معیشت کو بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، آج غریب آٹا گھی چینی نہیں لے سکتا،ہم نے 3 سال بلے کی حکومت دیکھ لی اور ان کو ملک پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ سی پیک کا منصوبہ بند کرکے اس کا بند کمرے میں افتتاح کیوں کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ بھیک مانگ مانگ کو قوم کو ذلیل کررہے ہیں، ہمارے خلاف لچے لفنگون کو لگا دیا ہے جبکہ صوبے کی بڑی جماعت جمعیت بن گئی ہے، ہم نے ان کو پہلے مرحلے میں شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےسال میں ایک بجٹ آتا تھا اور اب سال میں چار چار بجٹ آتےہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں