ترک صدر اور اہلیہ کورونا کا شکار
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ امینہ اردگان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردگان اور ترک خاتون اول میں کووڈ19 کی قسم 'اومیکرون 'کی تصدیق ہوئی ہے۔ صدر نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی۔
اردگان نے کہا کہ اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں تاہم گھر سے ہی ملکی باگ دوڑ اور ذمے داریاں سنبھالیں گے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
ترک صدر اور ان کی اہلیہ میں کورونا کی تصدیق ہونے پر حکومتی اعلیٰ عہدیداران سمیت حکمراں جماعت کے اراکین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم عمران خان کی نیک تمنائیں
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا میرے بھائی ترک صدر طیب اردگان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں اپنی اور پاکستانی قوم کی طرف سے ترک صدر اور انکی اہلیہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
I just learnt that my brother Recep Tayyip Erdogan, President of Turkey and Madame Emine Erdogan tested positive for Covid-19 Omicron. On behalf of our government, the people of Pakistan and on my own behalf I wish them a swift and complete recovery.