پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل 20 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

پنجگور اور نوشکی میں 9 سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران نے جامِ شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 05, 2022
نوشکی میں جھڑپوں کے دوران 9 دہشت گرد جبکہ پنجگور میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں 72 گھنٹوں میں کلئیرنس آپریشنز مکمل کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے آپریشنز کے دوران 20 دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلئے، دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پرحملے کئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھرہور جوابی کارروائی کے دوران دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے، نوشکی میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: پنجگور میں فورسزسے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

دوسری جانب پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے شدید مقابلے کے بعد دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران اور بھاگنے والے 4 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد آج آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں، پنجگور آپریشن کےدوران ایک جےسی او سمیت 5 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پنجگور میں فالو اپ آپریشن 72 گھنٹےجاری رہا، ایک روز قبل 3 متعلقہ دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے تھے، ان میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اور ہرقیمت پر اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کاخاتمہ یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ دو فروری کی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا 'فوری جواب' دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |