ایپل نے کم قیمت فائیو جی فون پر کام شروع کردیا

کمپنی کی جانب سے کم قیمت فائیو جی فون کا منصوبہ کچھ منفرد انداز سے تیار کیا ہے


ویب ڈیسک February 05, 2022
اپیل نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی (فائل فوٹو)

کراچی: موبائل کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو کم قیمت فائیو جی آئی فون کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔

اقتصادی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی رواں سال مارچ کی 8 تاریخ کو کم قیمت فائیو جی فون اور آئی پیڈ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے کم قیمت فائیو جی فون کا منصوبہ کچھ اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ ایس ای ماڈل کے پرانے سسٹم بھی جدید ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں: فیس ماسک کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنا ممکن

اس حوالے سے مارچ کی 8 تاریخ کو اپ ڈیٹ جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ایس ای ماڈل کے فون فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکیں گے جبکہ اس کے بعد موبائل کا کیمرہ بہتر اور رفتار بھی تیز ہوجائے گی۔

فائیو جی فون کے حوالے سے ساری اطلاعات ذرائع سے سامنے آئی البتہ ایپل کمپنی نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق 'آئی فون ایس ای 3' ماڈل کا ڈسپلے 4.7 انچ ہوگا جبکہ یہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرے گا، علاوہ ازیں اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ریم 4 جی بی اور اسٹوریج 128 سے 256 جی بی ہوگی۔

 

 

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایپل کی جانب سے پرانے فونز کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی جس کے بعد آئی او اپس پر فائیو جی سپورٹ ممکن ہوجائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں