پونٹنگ اور ہیڈن نے لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک قرار دے دیا

ہیڈن نے پیٹ کمنز کو عوامی سطح پر لینگر کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا

ہیڈن نے پیٹ کمنز کو عوامی سطح پر لینگر کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن نے جسٹن لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن نے جسٹن لینگر کی بطور ہیڈ کوچ رخصتی کو شرمناک قرار دے دیا، دونوں نے اس معاملے کو درست انداز میں نہ سنبھالنے پر بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ہیڈن کے تو لینگر کے ساتھ ایسے سلوک پر آنسو نکل آئے۔


پونٹنگ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ آسٹریلین کرکٹ کیلیے ایک بہت ہی افسوسناک دن ہے، اس سے قبل بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان ٹم پین کا معاملے بھی درست انداز میں نہیں نمٹایا۔

ہیڈن نے پیٹ کمنز کو عوامی سطح پر لینگر کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

 
Load Next Story