ٹیوشن سے واپسی پر 16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش گرفتار

تینوں لڑکے آتے جاتے میرا راستہ روکتے جملے کستے اور پریشان کرتے تھے، متاثرہ طالبہ


ویب ڈیسک February 06, 2022
نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، فوٹوفائل

ISLAMABAD: لاہور میں ٹیوشن سے واپسی پر 16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکے آتے جاتے میرا راستہ روکتے، جملے کستے اور پریشان کرتے تھے۔ نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار نوجوانوں میں شعیب عرف شعبی، حسنین اور چاند شامل ہیں۔

ایس ایچ او نشتر کالونی رانا نعیم اللہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جب کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں