ٹیوشن سے واپسی پر 16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش گرفتار

تینوں لڑکے آتے جاتے میرا راستہ روکتے جملے کستے اور پریشان کرتے تھے، متاثرہ طالبہ

نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، فوٹوفائل

ISLAMABAD:
لاہور میں ٹیوشن سے واپسی پر 16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔


متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکے آتے جاتے میرا راستہ روکتے، جملے کستے اور پریشان کرتے تھے۔ نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار نوجوانوں میں شعیب عرف شعبی، حسنین اور چاند شامل ہیں۔

ایس ایچ او نشتر کالونی رانا نعیم اللہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جب کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔
Load Next Story