بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر قید کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار
ملزم اعجاز اپنی والدہ کا گھر زبردستی اپنے نام کروانا چاہتا تھا، سی پی او گوجرانوالہ
LONDON:
پولیس نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرنوالہ کے تھانہ گکھڑ منڈی میں بوڑھی ماں کو جائیداد کی لالچ میں زنجیروں سے باندھ کر قید رکھنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرکے معمر خاتون کو بازیاب کرالیا۔
سی پی او گوجرانوالہ حماد عابد کے مطابق ملزم اعجاز اپنی والدہ کا گھر زبردستی اپنے نام کروانا چاہتا تھا، اور والدہ کے انکار پر بدبخت بیٹے نے ماں کو گھر میں زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا، مقامی پولیس نے ایکسپریس نیوز کی نشاندہی پر کارروائی کرکے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، قانون شکن عناصر کو راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔